Live Updates

حمزہ شہبازشریف نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

مرزا تنویر اور ان کے کیس کے بارے میں دباؤ ڈالنے یا خوفزدہ کرنے کے الزامات قطعی بے بنیاد ہیں عوامی ریلی اور جلسے میں عمران خان کے بیانات حمزہ شہبازشریف کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے حمزہ شہبازشریف اچھی شہرت کے مالک‘ عوامی خدمت کے شائق اورقومی اسمبلی کے معزز رکن ہیں حمزہ شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو جاری کردہ قانونی نوٹس کا متن

جمعہ 9 ستمبر 2016 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 28 اگست 2016 کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہمارے کلائنٹ کے بارے میں قطعی غلط اور غیر سنجیدہ بیانات دئیے ہیں پہلا یہ کہ وہ یعنی حمزہ شہباز شریف،تنویر مرزا (مرحوم) کے قتل کا ذمہ دار یا اس میں ملوث ہے اوردوسرا یہ کہ انہوں نے (مرحوم) تنویر مرزا کو دائرہ کردہ مقدمات واپس لینے یا سمجھوتہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا اورتیسرا یہ کہ انہوں نے مسڑمرزا یا ان کے افسوسناک قتل سے متعلقہ لوگوں کی شکایات پر پولیس تفتیش پر نظر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3ستمبر 2016عوامی ریلی جس کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے کوریج کی۔

(جاری ہے)

آپ نے پھر ہمارے موکل سے متعلق دوبارہ انہی غلط اورلغو بیانات کو دہرایا۔جیسا کہ پہلا یہ کہ وہ (حمزہ شہباز شریف)،مسٹر تنویر مرزا کے قتل کے ذمہ دار ہیں یا انہوں نے اس کی ہدایات جاری کی ہیں۔دوسرا یہ کہ انہوں نے تنویر مرزا پر پولیس کو دائر کردہ درخواستوں کو واپس لینے یا سمجھوتہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا یا انہیں خوفزدہ کیا۔

تیسرا یہ کہ انہوں نے تنویر مرزا پر دباؤ ڈالنے یا ڈرانے دھمکانے کے لئے پولیس کو استعمال کیا۔چوتھا یہ کہ انہوں نے تنویر مرزا اور ان کے افسوسناک قتل سے متعلق لوگوں کی طرف سے دائرہ کردہ شکایات /درخواستوں کے بارے میں پولیس تفتیش مداخلت کی۔یہ بیانات نہ صرف قطعی طور پر غلط اور گمراہ کن ہیں بلکہ ہمارے موکل کی ساکھ اور شہرت کے لئے نقصان دہ،اہانت آمیزاورہتک آمیز ہیں۔

ہمارے موکل پاکستان کی قومی اسمبلی کے منتخب ممبرہیں اورسیاست اور عوام کی خدمت کے لئے ڈیڑھ دہائی سے زیادہ عرصہ متحرک ہیں۔وہ مشہور سیاست دان ہیں جو قومی اسمبلی سے دو مرتبہ رکن منتخب ہو چکے ہیں اور نمایاں سیاسی لیڈر کی حیثیت وہ اپنے دوستوں ، حامیوں ،ووٹروں،ساتھیوں اور جان پہچان کے لوگوں کا وسیع حلقہ رکھتے ہیں۔ہمارا موکل امن اورانسانیت سے محبت ، فلاح وبہبودکے لئے خدمات وقف کرنے کی وجہ سے نمایاں اور اچھی شہرت کا مالک ہے۔

وہ قومی اور عالمی سطح پر اچھی ساکھ رکھتے ہیں۔آپ کی طرف سے بار بار دہرائے جانے والے بیانات اس امر کے گواہ ہیں کہ آپ ہمارے موکل کے خلاف ذاتی عناد رکھتے ہیں۔ ان کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ہمارے موکل ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں کہ انہوں نے (مرحوم) تنویر مرزا کے قتل کی ہدایت کی یا وہ اس میں ملوث ہیں۔پولیس کے ذریعے لواحقین پر دباؤ ڈالا یا انہیں ڈرایا دھمکایا ہے یامسٹر مرزا یا ان کے افسوسناک قتل سے متعلقہ لوگوں کی طرف سے دائرہ کردہ شکایات کی بنیاد پر ہونے والی کسی پولیس تفتیش میں مداخلت کی ہے۔

آپ کی طرف سے کئے جانے والے مذکورہ بالا اور دوسرے الزامات یا دعوے قطعی بے بنیاد ،ضرر رساں ہے اور محض آپ کی تخیلاتی سوچ کے عکاس ہیں۔جس کا مقصد ہمارے موکل کی شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش ہے۔چنانچہ اس قانونی نوٹس کے ذریعے آپ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ آپ ہمارے موکل سے غیر مشروط تحریری معافی مانگیں اورہمارے موکل کے خلاف مذکورہ بالا تمام الزامات واپس لیں اور پرنٹ والیکٹرانک میڈیا میں اس شدت کے ساتھ اس معافی نامے کو نشر اور شائع کیا جائے۔

اگر آپ معافی مانگنے سے نشر اور اشاعت کرنے میں ناکام رہے تو دیگر اس قانونی نوٹس کے وصول ہونے کے چودہ دن کے اندر ہمیں ہمارے موکل کی طرف سے مناسب قانونی، دیوانی وفوجداری کارروائی کرنے کی ہدایات موصول ہو چکی ہیں۔یہ قانونی نوٹس مکمل طور پر کسی بھی تعصب سے بالا تر ہے جیسے کہ ہمارے موکل کو آپ کے خلاف تمام حقوق اور تدارک کی تدابیر اختیار کرنے کا حق حاصل ہے۔

ہمارے موکل آپ کی طرف سے ہتک عزت اور بہتان تراشی کے اقدام پر آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور تمام اقدامات اٹھانے کے حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔ہمارے موکل کی طرف سے آپ کے خلاف کسی بھی قانونی چارہ جوئی کے ذمہ دار آپ ہوں گے اور اس قانونی چارہ جوئی کے تمام تر نتائج وعواقب کی ذمہ داری آپ پر عائد ہو گی۔آپ مستقبل کے حوالے کے لئے اس جواب کی کاپی حاصل کر چکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :