طاہر القادری ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہیں ان کا فلسفہ داعش جیسا ہے ، طاہر القادری فوج کے نام پر لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں اور ہرادارے کے لوگوں کا استحصال چاہتے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے سابق سیکرٹری جنرل عامرفریدکوریجا کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 9 ستمبر 2016 23:12

طاہر القادری ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہیں ان کا فلسفہ داعش جیسا ہے ، طاہر القادری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 ستمبر ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سابق سیکرٹری جنرل عامرفریدکوریجا نے سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری پر الزام لگایا ہے کہ وہ بھارت کی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے ایجنٹ ہیں اور ان کا فلسفہ داعش جیسا ہے ، طاہر القادری فوج کے نام پر لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں اور ہرادارے کے لوگوں کا استحصال چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر فرید کورریجا نے کہا کہ طاہر القادری کا فلسفہ داعش جیسا ہے وہ لوگوں کو فوج کے نام پر اکٹھا کرتے ہیں اور مذہب کے نام پر لوگوں کو انتشار کے لئے اکساتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ہر ادارے کے لوگوں کا استحصال چاہتے ہیں ، وہ جھوٹون کی فیکٹری بنا رہے ہیں ، عامر فرید نے کہا کہ میں نے چار دن پہلے پارٹی چھوڑی تو مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ تم غدار ہو اگر تم نے عوامی تحریک کے خلاف زبان کھولی تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے مارچ2016میں اپنے دورہ بھارت کے دوران ’’را‘‘ کے ایجنٹوں سے ملاقات کی تھی وہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لئے ’’را‘‘ سے مدد لے رہے ہیں ۔