اورنج لائن منصوبے کی راہ میں آنے کی وجہ سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے طلبا کو ہوسٹل خالی کرنے کا حکم‘طلبا کا انکار

جمعہ 9 ستمبر 2016 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 ستمبر ۔2016ء) اورنج لائن منصوبے کی راہ میں آنے کی وجہ سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے طلبا کو ہوسٹل خالی کرنے کا حکم جبکہ دوسری طرف طلبا نے ہوسٹل کو خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد انتظامیہ اور طلبا میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے طلبا کو ہوسٹل خالی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس ہوسٹل کی بلڈنگ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی راہ میں آرہی ہے اس لئے ہوسٹل کو خالی کیا جائے۔

طلبا نے یہ کہہ کر ہوسٹل خالی کرنے سے نکار کر دیا ہے کہ ان کو متبادل جگہ فراہم کی جائے اس وقت تک وہ ہوسٹل کو خالی نہیں کرینگے جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ اور ڈاکٹرز کو فوری طور پر ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ جاری نوٹس میں ہاسٹل خالی کرانے کی وجہ سکیورٹی خطرات کو قرار دیا گیا ہے۔