وفاقی وزارت صحت کاچیف سیکرٹری پنجاب کوخط ’ادویات پرانفراسٹرکچرلاجسٹک ٹیکس ختم کرنیکاحکم جاری کردیا

جمعہ 9 ستمبر 2016 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزارت صحت کاچیف سیکرٹری پنجاب کوخط ’ادویات پرانفراسٹرکچرلاجسٹک ٹیکس ختم کرنیکاحکم جاری کردیا‘عالمی ڈونرز کی جانب سے حکومت پاکستان کو دی جانے والی ویکسین پر انفراسٹرکچر لوجسٹک ایسس کی مد میں عائد کیا جانے والا ٹیکس ختم کیا جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت صحت نے غیر ملکی ڈونر ایجنسی سے آنیوالی ادویات پر انفراسڑکچر لوجسٹک ایسس ٹیکس کوختم کرنے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہدسعید کو خط لکھا گیا ہے کہ عالمی ڈونرز کی جانب سے حکومت پاکستان کو دی جانے والی ویکسین پر انفراسٹرکچر لوجسٹک ایسس کی مد میں عائد کیا جانے والا ٹیکس ختم کیا جائے۔

خط میں لکھا گیا ہیکہ یہ ادویات حکومت پاکستان کو مفت فراہم کی جاتی ہیں اوراس سلسلے میں مذکورہ ٹیکس واپس لیا جائے۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے0.09 فیصد انفراسڑیکچر ڈویلپمنٹ ایسس ٹیکس عائد کیا ہواہے جس پر وفاقی وزارت صحت نے صوبائی حکومت سے عائد کردہ ٹیکس واپس لینیکا مطالبہ کیاہے جبکہ دوسری جانب محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ٹیکس ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :