سکیورٹی فورسز کا پنجاب اور بلوچستان بارڈر پر کومبنگ آپریشن ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 ستمبر 2016 14:21

سکیورٹی فورسز کا پنجاب اور بلوچستان بارڈر پر کومبنگ آپریشن ۔ آئی ایس ..

راجن پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 ستمبر2016ء): سکیورٹی فورسز نے پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر پر کومبنگ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کومبنگ آپریشن گیانداری کے علاقہ میں کیا جا رہا ہے۔بلوچستان اور پنجاب بارڈر پر آپریشن میں متعدد دہشتگرد اور فراری گرفتار ہوئے. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فراریوں کے خلاف راجن پور اور مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ سالیگان ، پٹرکری اور گند باری میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شیلنگ کی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن تاحال جاری ہے جس میں اب تک 10 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چھوٹو گینگ کی نشاندہی پر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں بھارتی ساختہ اسلحہ، راکٹ لانچر اور گنز شامل ہیں۔