پنجاب بھر میں‌مدرسوں‌کا آڈٹ پھر ہو گا، پنجاب حکومت نے اجازت دے دی۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 ستمبر 2016 14:41

پنجاب بھر میں‌مدرسوں‌کا آڈٹ پھر ہو گا، پنجاب حکومت نے اجازت دے دی۔ ..

لاہوراُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 ستمبر2016ء) : پنجاب بھر میں مدرسوں کا آڈٹ پھر سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں پنجاب حکومت نے سکیورٹی اداروں کو مدرسوں کے آڈٹ کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مدرسوں کا آڈٹ کومبنگ آپریشن کا حصہ ہے۔ مدرسوں کی رجسٹریشن کے بعد آڈٹ التوا کا شکار تھا۔ مدرسوں کے آڈٹ میں ان کے نصاب اور دیگر کوائف کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ اینجی اوز کے تعاون سے چلے والے مدرسوں کا سختی سے آڈٹ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :