طاہرالقادری مودی سے پیسے لیکرپاکستان میں انتشارپھیلاتا ہے۔عابد شیرعلی

نوازشریف کے گھرکا گھیراؤکرنے والوں کو پتھراورڈنڈے ماریں گے،کینیڈین مولوی پاکستان میں انتشار پھیلانے آیا ہے،وزارت داخلہ کو خط لکھوں گا کہ مولانا کینیڈی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،نندی پورپاورپراجیکٹ کاریکارڈ جلانے والوں کو نہیں چھوڑینگے۔وزیرمملکت پانی و بجلی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 ستمبر 2016 17:08

طاہرالقادری مودی سے پیسے لیکرپاکستان میں انتشارپھیلاتا ہے۔عابد شیرعلی

گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 ستمبر2016ء) :وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے گھر کا گھیراؤ کرنے والوں کو پتھر اور ڈنڈے ماریں گے،کینیڈین مولوی پاکستان میں انتشار پھیلانے آیا ہے،وزارت داخلہ کو خط لکھوں گا کہ مولانا کینیڈی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔انہوں نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مافیا نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں کرپشن کی کوشش کی۔

اس مافیا کو پکڑ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کے ریکارڈ کا بیک اپ موجود ہے۔تاہم ریکارڈ جلانے والے کو نہیں چھوڑینگے۔ انکوائری رپورٹ 15روز میں عوام کے سامنے لائینگے۔ نندی پور معاملے کو ایف آئی اے کے حوالے کررہے ہیں۔واقعے کی جڑ تک جائینگے۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو خط لکھوں گا کہ مولانا کینیڈی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔کینیڈین مولوی پاکستان میں انتشار پھیلانے آیا ہے۔زکوٰة کے مال پر پلنے والا مولوی پاکستان میں انتشار پھیلا کر واپس چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری مودی سے پیسے لے کر پاکستان میں انتشار پھیلاتا ہے۔