زائدکرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس وہئیکلز کو 24گھنٹے کیلئے بند کر دیا جائیگا‘ ہائی ویز اینڈ مووٹروے پولیس
اوور چار جنگ کے سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے سے ہر ممکن تعاون حا صل کیا جائے گا‘ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس سنٹرل زون نے عید الاضحی کی تعطیلات میں قو می شاہرات پر مسافروں سے زائد کر ایہ وصول اور اوورلوڈنگ کر نے والی گا ڑ یوں کے خلاف انفور سمنٹ مہم شروع کردی ہے جس میں مسا فروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس کروایا جائے گا۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے قریب قومی شاہراہ پر سنٹرل زون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے موٹروے پولیس پٹرولنگ افسران کو حکامات جاری کرتے ہوئے کہااوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف ہر ممکن اقدامات کر یں۔
اس سلسلے میں بلاتفر یق قانون کو نافذ کر یں۔ پولیس افسران پبلک سروس گا ڑیوں میں مسافروں سے اوور چارجنگ کے بارے میں معلومات حاصل کر یں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کاروائی کر یں۔اور مسافروں کوزائد کرایہ فوری طور پر واپس کروایا جائے۔ ڈی آئی جی نے سیکٹر اور بیٹ کمانڈرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا وہ زاتی طور پر اس مہم کی نگرانی کر یں۔ٹرانسپورٹرز حضرات سے بھی میٹنگ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوور چار جنگ کے سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے سے بھی ہر ممکن تعاون حا صل کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.