دُنیا کے مختلف ممالک میں زلزلے کے جھٹکے، تنزانیہ میں متعدد ہلاک، سینکڑوں زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:07

دُنیا کے مختلف ممالک میں زلزلے کے جھٹکے، تنزانیہ میں متعدد ہلاک، سینکڑوں ..

باکوبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10ستمبر۔2016ء) دُنیا کے مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے بھارت، تنزانیہ ،کینیڈا، پیرو میں محسوس کئے گئے۔ افریقی ملک تنزانیہ میں 5.7شدت کے زلزلے سے شدید نقصان کا خدشہ ہے۔ صدر جان مگوفیلی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلزلے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں تعداد کا پتہ نہیں چل سکا۔

مقامی اخبار کے مطابق زلزلہ کے فوراً بعد 13افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی صوبے ہریانہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے مرکز جاجھڑ ڈسٹرکٹ میں اور گہرائی10کلومیٹر تھی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قریبی علاقوں نویڈا ، گرگاوٴں اور نئی دہلی میں بھی محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ پیرو میں 6.1شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مشرقی پیرو کے جنگلات کے علاقے میں 6.1شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ سول ڈیفنس اتھارٹیز کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر کینیڈا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق برٹش کولمبیا کے قریبی علاقوں میں4.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی مدت 25سیکنڈز تک رہی۔

متعلقہ عنوان :