بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کی 68 ویں برسی (کل) عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:08

کراچی ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء) بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کی 68 ویں برسی (کل) اتوار کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندے مزار قائد پر حاضری دیں گے اور پھولوں چادر اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ کراچی کے شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

(جاری ہے)

بابائے قوم کی برسی موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور سماجی اداروں کے افراد بھی مزار قائد پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، اسی روز بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا جبکہ قومی اخبارات میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے بارے میں خصوصی ضمیمہ بھی شائع کئے جائیں گے اور ریڈیو، ٹی وی پر خصوصی پروگرامز نشر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :