Live Updates

تحریک انصاف رائے ونڈمارچ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی،ڈاکٹریاسمین راشد

کرپشن کیخلاف احتجاج کوئی جرم نہیں ہماراآئینی اورجمہوری حق ہے،ایڈوائزرچیئرمین تحریک انصاف کی کارکنوں کے وفودسے گفتگو

ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10ستمبر ۔2016ء) ایڈ وائزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف رائے ونڈ مارچ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی ‘کر پشن کے خلاف احتجاج کوئی جر م نہیں ہمار آئین اور جمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ وئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ ملک اور قوم کی امنگوں کی تر جمانی ہے اور ہم کر پشن کے خلاف لاکھ رائے ونڈ مارچ بھی کر نے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن اور مہنگائی حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے ‘ (ن) لیگ والوں کو پتہ چل چکا ہے کہ احتساب کے بغیر انکے لیے کوئی راستہ نہیں اس لیے وہ تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناکر اپنی دکانداری چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اس میں کا میاب نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف احتساب کے معاملے پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی بلکہ حکمرانوں سے کر پشن اور لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب لیکر ہی رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کسی ایک جماعت کا نہیں پاکستان کے عوام کا معاملہ ہے اور ہم قوم کی آواز پر ہی آج سے سڑکوں پر آرہے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات