شیخ رشید نے تحر یک انصاف کے ’’رائے ونڈ مارچ ‘‘میں شر کت کا اعلان کردیا

کپتان کا اتحاد ی ہوں انکا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا ‘ ساری اپوزیشن بھی (ن) لیگ سے مل جائے تو رائے ونڈ مارچ نہیں روک سکتی ‘حکمرانوں نے اور اسحاق ڈار نے جب سچ بولا یہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ‘اگر کوئی پیپلز پارٹی کوئی یہ یقین دہانی کرو ادیں نواز شریف کا احتساب ہو گا ،آصف زرداری کا نہیں ہو گا تو وہ کل احتجاجی تحریک کا حصہ ہوں گے ‘ میں اگر اسمبلی میں نہ بھی ہوا تو لال حویلی اگر نواز شریف نہ ہوئے تو جیل میں ہوں گے ‘گفتگو

اتوار 11 ستمبر 2016 14:06

لاہور/اسلاآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے تحر یک انصاف کے ’’رائے ونڈ مارچ ‘‘میں شر کت کا اعلان کرتے ہوئے کپتان کا اتحاد ی ہوں انکا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا ‘ ساری اپوزیشن بھی (ن) لیگ سے مل جائے تو رائے ونڈ مارچ نہیں روک سکتی ‘حکمرانوں نے اور اسحاق ڈار نے جب سچ بولا یہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ‘اگر کوئی پیپلز پارٹی کوئی یہ یقین دہانی کرو ادیں نواز شریف کا احتساب ہو گا ،آصف زرداری کا نہیں ہو گا تو وہ کل احتجاجی تحریک کا حصہ ہوں گے ‘ میں اگر اسمبلی میں نہ بھی ہوا تو لال حویلی میں موجود ہوں گا ،اگر نواز شریف نہ ہوئے تو جیل میں ہوں گے ،قوم ان کے خلاف تیار بیٹھی ہے بس انجن لگنے کی دیر ہے۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو اور اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی اور عمران خان کے رائے ونڈ میں شریک نہ بھی ہو مگر میں ضرور شر یک ہوں گا اور عمران خان کے ساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چلتا رہوں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اگر نواز شریف کا احتساب ہوا ،یا ماڈل ٹا ؤن کے کیس کی تحقیقات ہوئیں تو یہ اس ملک میں بہت بڑی تبدیلی ہو گی پانامہ لیکس نہ فوج کی پیداوار ہے نہ سیاست دونوں کی مگر سب ا س ملک میں شفاف احتساب چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا دھندہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا پنجاب میں رینجرز آ چکی ہے پولیس مکمل ناکام ہو گئی ہے ،پنڈی کی میٹرو میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ،نندی پور کا ریکارڈ جل چکا ہے حکمرانوں نے ڈلیور ہی نہیں کیا جس دن حکمرانوں نے اور اسحاق ڈار نے سچ بولا یہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کا بچہ یوپی ایس اور ٹارچ کی روشنی میں پیدا ہو رہا ہو اور بعد میں آپ کہیں کہ پیٹ میں کبھی تولیہ رہ گیا اور کبھی کچھ اور ،یہاں انسان کی کوئی حیثیت نہیں ،دنیا میں کوئی ایسا وزیر اعظم نہیں جو مجھ جیسے غریب ایم این اے کو کہے کہ تم آئندہ اسمبلی میں نہیں ہو گے چند مہینے میں فیصلہ ہو جائے گا کہ 2018 کے الیکشن میں کون اسمبلی میں ہو گا اور کون نہیں ۔