Live Updates

رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے کے پی کے اسمبلی پر حملہ کیا گیا ،(ن) لیگ جمہوری اداروں پر یلغار کی بدترین تاریخ رکھتی ہے ، تحریک انصاف کا رائیونڈ مارچ پر امن ہو گا،تحریک انصاف (ن) لیگ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی ، (ن) لیگ کی دھمکیوں کے باعث رائیونڈ مارچ کا ارادہ ترک نہیں کریں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹوئٹر پر اپنے پیغام

اتوار 11 ستمبر 2016 23:13

رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے کے پی کے اسمبلی پر حملہ کیا گیا ،(ن) لیگ جمہوری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ روکنے کے لئے کے پی کے اسمبلی پر حملہ کیا گیا ،(ن) لیگ جمہوری اداروں پر یلغار کی بدترین تاریخ رکھتی ہے ، تحریک انصاف کا رائیونڈ مارچ پر امن ہو گا،تحریک انصاف (ن) لیگ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی ، (ن) لیگ کی دھمکیوں کے باعث رائیونڈ مارچ کا ارادہ ترک نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ روکنے کے لئے کے پی کے اسمبلی پر حملہ کیا گیا ،(ن) لیگ جمہوری اداروں پر یلغار کی بدترین تاریخ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ اور احتجاج کرنا تحریک انصاف کا آئینی حق تھا، کے پی کے اسمبلی پر حملہ کے واقعے کے بعد رائیونڈ مارچ کے لئے پر عزم ہو گیا ہوں ،تحریک انصاف (ن) لیگ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی ، (ن) لیگ کی دھمکیوں کے باعث رائیونڈ مارچ کا ارادہ ترک نہیں کریں گے ، ہم کسی کے گھر کی طرف مارچ نہیں کر رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات