پی آئی اے کی کوالالمپور سے پشاور جانے والی پرواز کو خراب موسم کے باعث لاہور ایئرپورٹ پراتار لیا گیا

اتوار 11 ستمبر 2016 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11ستمبر۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی کوالالمپور سے پشاور آنے والی پرواز کو خراب موسم کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیاگیا، جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور پائلٹ سے تلخ کلامی کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کو خراب موسم کے باعث لاہور ایئرپورٹ اتارا گیا جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور احتجاج کے دوران پائلٹ سے تلخ کلامی بھی کی۔ پرواز 892کوالالمپور سے پشاور آرہی تھی لیکن اس کو لاہوراتار لیا گیا۔