ہائی پر رکھی رکاوٹ سے گاڑی ٹکرانے کے باعث فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، خواجہ اظہار الحسن

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 12 ستمبر 2016 00:38

ہائی پر رکھی رکاوٹ سے گاڑی ٹکرانے کے باعث فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ ..

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11ستمبر۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ ہائی وے پر رکھی ہوئی رکاوٹ سے گاڑی ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ حیدر آباد سے کراچی واپس آ رہے تھے کہ سپر ہائی وے پر نوری آباد سے آگے ہائی وے پر کھڑی رکاوٹ سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گاڑی ٹکرا گئی۔

گاڑی کئی قلابازیاں‌کھا کر ہائی وے پر چلی گئی۔ حادثے میں بلٹ پروف گاڑی بالکل تباہ ہو گئی ۔ انہوں‌نے کہا کہ فاروق ستار سے بات ہوئی ہے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کمر اور کندھے پر چوٹیں آئی ہیں اور اندرونی چوٹیں ہیں۔ انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کے ایکسرے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :