کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار کا باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 12 ستمبر 2016 01:25

کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار کا باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11ستمبر۔2016ء) کار حادثے میں زخمی ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ‌پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فاروق ستار کو درد کی شدت کم کرنے کیلئے پین کلر انجیکشن لگایا گیا ہے۔ فاروق ستار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بہتر ہیں عوام صحت یابی کیلئے دُعا کریں جبکہ انہوں‌نے اپنے ساتھ زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کیلئے بھی عوام سے دُعا کی اپیل کی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ‌کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں‌کی بڑی تعداد نجی ہسپتال کے باہر جمع ہے۔ فاروق ستار کے ساتھ زخمی ہونے والے دیگر 3 افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :