ہم رائے ونڈ پر دھرنا دینے نہیں احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ علیم خان
جاتی امرا یا نواز شریف کے گھر جانے والے ہر راستے کی حفاظت ہم خود کریں گے، پُر امن احتجاج ہو گا لہٰذا پولیس سے درخواست ہے کہ جلسے کے شرکا کو بلا وجہ تنگ نہ کریں۔حتمی تاریخ کا اعلان عمران خان کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 14:44
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) :پی ٹی آئی کا وفد جاتی امرا کے قریب اڈا پلانٹ پہنچ گیا۔ وفد میں علیم خان ، جمشید چیمہ اور نوید چوہان سمیت دیگر شریک ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے گھر کی طرف مارچ نہیں کیا جا رہا ۔جس جگہ احتجاج کا ارادہ ہے وہ چار سے پانچ کلو میٹر دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا نواز شریف کے گھر پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
رائے ونڈ کا پورا علاقہ میاں صاحب کا گھر تو نہیں ہے۔ گلبرگ، ڈیفنس یا کینٹ کا مطلب ہرگز نہیں کہ یہاں کوئی جلسہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ رائے ونڈ اجتماع کی جگہ بھی میاں صاحب کے گھر سے پانچ کلو میٹر سے زیادہ دور ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کا میاں صاحب کے گھر یا اہل خانہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔(جاری ہے)
جاتی امرا یا نواز شریف کے گھر جانے والے ہر راستے کی ہم خود حفاظت کریں گے۔
لہٰذا پولیس سے بھی گذارش ہے کہ جلسے کے شرکا کو بلا وجہ تنگ نہ کریں۔ علیم خان نے کہا کہ رائے ونڈ لاہور کا حصہ ہے کیا کبھی مال روڈ پر احتجاج نہیں ہوا؟ انہوں نے بتایا کہ ہم احتجاج کرنے جا رہے ہیں دھرنا دینے نہیں جا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کی حتمی تاریخ کا اعلان عمران خان کریں گے۔ہمارا جلسہ پُر امن ہو گا اور کسی قسم کی بد امنی نہیں ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.