دوحا:عید الاضحی کے موقع پر دکانداروں کی ریکارڈ سیل

پیر 12 ستمبر 2016 18:43

دوحا:عید الاضحی کے موقع پر دکانداروں کی ریکارڈ سیل

دوحا: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : عید الاضحی کے موقع پر قطر کے دکانداروں نے ریکارڈ سیل کی ہے ۔ اس سال خریداری کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کھانے پینے کی اشیاء ، تحفے تحائف اور کپڑوں کی خریداری پر رقم خرچ کی۔ دیرہ مارکیٹ کے شاپنگ مال کے سیلز مین کا کہناہے کہ اس سال عید کپڑوں کی خریداری کرنے والوں کی کثیر تعداد رہی۔ عید الاضحی کے موقع پر دکانوں پر لوگوں کا رش قابل دید تھا۔کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری عروج پر رہی۔