دبئی: خوفناک ٹریفک حادثے میں 16سالہ اماراتی نوجوان جاں بحق

پیر 12 ستمبر 2016 19:10

دبئی: خوفناک ٹریفک حادثے میں 16سالہ اماراتی نوجوان جاں بحق

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : فجیرہ کے علاقے میں خوفناک حادثے میں سولہ سالہ نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

دو اماراتی نوجوان موٹر سائیکل چلا رہے تھے کہ اچاچنک تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی سے جا ٹکرائے ۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ کنٹرول سنٹر کے سربراہ نے بتایا کہ حادثہ تقریباََ دس بجے کے قریب پیش آیا۔زخمی نوجوان کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کر نی شروع کر دیں ہیں۔