پاکستان اور امریکہ کی 9 روزہ مشترکہ مشقیں جنوبی کیرولائنا میں اختتام پذیر۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 ستمبر 2016 16:13

پاکستان اور امریکہ کی 9 روزہ مشترکہ مشقیں جنوبی کیرولائنا میں اختتام ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 ستمبر 2016ء) : پاکستان اور امریکہ کی 9 روزہ مشترکہ مشقیں کیرولائنا میں اختتام پذیر ہو گئی ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ مشقوں میں انسداد دہشتگردی سے متعلق تجربات سے استفادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا تھا۔ مشقوں میں ایس ایس جی اور ایوی ایشن کے جوانوں نے حصہ لیا ۔ مشقوں میں بارودی سرنگوں کو ناکام بنانے کے اقدامات بھی شامل تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں میں انسداد آئی ای ڈی پیز آپریشنز کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان مشقوں سے انسداد دہشتگردی کے خلاف جاری کاوشوں میں مدد ملے گی۔