رائے ونڈ مارچ کا فیصلہ 18ستمبرکو بنی گالہ میٹنگ میں کیا جائے گا،کسی کے گھرپرحملہ کرنا ہماراایجنڈا نہیں،رائیونڈ مارچ پرامن ہوگا،پیپلزپارٹی نے اسمبلی میں تحریک انصاف کا بھرپورساتھ دیا،اسپیکر نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس مسترد کرکے خود کو متنازعہ بنالیا،ٹرین حادثے میں ڈرائیورکو ذمے دارقرار دیکرجان چھڑانے کی کوشش ہورہی ہے

تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمودقریشی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 ستمبر 2016 23:13

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کا فیصلہ 18ستمبرکو بنی گالہ میٹنگ میں کیا جائے گا۔اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پرہمارے موقف کی حمایت کی۔کسی کے گھرپرحملہ کرنا ہماراایجنڈا نہیں ہے۔اسپیکر نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس مسترد کرکے خود کو متنازعہ بنالیا۔

پیپلزپارٹی نے اسمبلی میں تحریک انصاف کا بھرپورساتھ دیا۔ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کاتعین کرکے انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے۔ڈرائیورکو ذمے دارقرار دیکرجان چھڑانے کی کوشش ہورہی ہے۔ملتان میں ٹرین حادثے کی زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے قبل ٹرین حادثے کا ذمہ دارصرف ڈرائیورکوٹھہرانا غلط بات ہے۔

(جاری ہے)

ٹرین حادثات مسلسل ہورہے ہیں۔ساراملبہ ٹرین ڈرائیور پرڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انکوائری رپورٹ منظرعام پر لائی جائے۔ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد ورثاء سے ہمدردی ہے۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈمارچ کے دوران تحریک انصاف پرامن رہے گی۔مارچ کا فیصلہ 18ستمبرکو بنی گالہ میٹنگ میں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کل(آج )حلقہ این اے 162چیچہ وطنی کا دورہ کریں گے۔این اے162میں عوام تحریک انصاف کاساتھ دے گی۔کارکنان ضمنی انتخابات میں دھاندلی روکنے میں اپنا کردار اداکریں۔جہلم اور بوریوالہ کے ضمنی الیکشن میں عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے۔توقع ہے کہ الیکشن کمیشن چیچہ وطنی میں شفاف الیکشن کروائے گا۔