کوئٹہ میں مسلح افراد نے دوافرادکوقتل کردیا، فائرنگ کی زد میں آکر بچہ زخمی

جمعرات 15 ستمبر 2016 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے میں مسلح افراد نے دوافرادکوقتل جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر بچہ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیچی بیگ تھانے کے حدود میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک دکان میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 عزیز اورنعیم افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ فیض زخمی ہواہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے ،تاہم اسی واقعہ سے متعلق مزید تفتیش علاقہ پولیس کررہی ہے۔