خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری:وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایس پی راؤ انوارکو معطل کردیا۔ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 ستمبر 2016 16:21

خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری:وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایس پی راؤ انوارکو ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 ستمبر2016ء) :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کی بغیر وارنٹ گرفتاری کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے خواجہ اظہار الحسن کو بغیر وارنٹ گرفتار کرنے پرایس ایس پی راؤ انوار کو معطل کردیا ہے۔مشیر وزیراعلیٰ سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ راؤ انوار نے غلط قدم اٹھایا اس لیے انہیں معطل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :