امریکہ بھارت کے ذریعے جنوبی ایشیا میں چین اور پاکستان کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے

حکومت پاکستان قریبی دوست ملکوں اور اسلامی ممالک کو اعتماد میں لے کر بھارتی عزائم کو ناکام بنائے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصو د ا حمد کا منصورہ میں تقریب سے خطاب

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:30

لا ہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء ) امیر جماعت اسلا می پنجا ب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر اور بنگلہ دیش میں بھا رتی سرپرستی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے ، بھارت خطے میں امن قا ئم ہو تا دیکھنا نہیں چا ہتا اس لیے وہ امر یکہ سے مل کر گھنا و نا کردار ادا کر رہا ہے حکو مت پاکستان کو چین اور دیگر دوست مما لک سے مل کر امریکہ بھا رت گٹھ جوڑ کو ناکام بنا نا چا ہیے ان خیا لا ت کا اظہا ر انھوں نے گذشتہ روز منصورہ میں اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم وتشدد اور سفا کیت کی انتہا کر دی ہے۔ دو ماہ سے جاری اس احتجا جی تحریک کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ۱۰۰ سے زائد کشمیری مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ ۶۸ روز سے وہاں کرفیو لگا ہواہے اور وہاں کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔لیکن اس کے باوجود مظلوم اور غیور کشمیری عوام پر عزم ہیں اور بھارت کی غلا می سے نجات چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستا ن کو اپنی خارجہ پالیسی ازسرنو تشکیل دینی چاہیے۔ ہمارے ارباب اقتدار کو امریکہ پر اب انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا ہے اور بھارت کی پشت پناہی کی ہے۔ امریکہ بھارت کے ذریعے جنوبی ایشیا میں چین اور پاکستان کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔بھارت افغانستان اور بنگلہ دیش میں بھی سازشیں کر کے پاکستان کے خلاف گھیرا تنگ کر رہاہے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی طرح بنگلہ دیش میں بھی حسینہ واجد حکومت نے بھارتی ایما پر پاکستان سے محبت اور وفاداری رکھنے والوں پرعرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔

اب تک و ہاں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن نظامی ، میر قاسم علی، علی احسن مجاہد، عبدالقادرملا، محمد قمرالزماں اور بی این پی کے رہنما صلاح الدین قادرکو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے پھا نسیا ں دی جا چکی ہیں۔ میاں مقصود احمد نے مذید کہا کہ حکومت پاکستان خطے میں بھارتی ریشہ دوانیوں کو ناکام بنا نے کے لیے قریبی دوست ملکوں اور اسلامی ممالک کو اعتماد میں لے کربھارتی عزائم کو ناکام بنایا جائے۔