کویت، ڈرون کی مدد سے قیدیوں تک منشیات پہنچانے کی کوشش، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:21

کویت، ڈرون کی مدد سے قیدیوں تک منشیات پہنچانے کی کوشش، پولیس نے تحقیقات ..

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) کویت کی سیکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں سینٹرل جیل کے احاطے سے ایک چھوٹا ڈرون طیارہ پکڑا ہے جس کی مدد سے جیل میں منشیات پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔سینٹرل جیل کے حکام کے مطابق حال ہی میں انہیں جیل کے قریب ایک عجیب سے آواز سنائی دی۔

(جاری ہے)

حکام نے اس کا پتا لگانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ جیل کے دوسرے اور تیسرے بلاک کے درمیان ایک بغیر پائلٹ چھوٹا ڈرون طیارہ اترا ہے۔اس ڈرون طیارے کے ساتھ مضبوط دھاگوں سے ایک برتن باندھا گیا تھا جس کے اندر پلاسٹک کے تین تھیلوں میں سفید رنگ کی مشکوک نوعیت کی منشیات رکھی گئی تھی۔ پولیس نے منشیات اور ڈرون طیارہ قبضے میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس ڈرون طیارے کو کون کہاں سے کنٹرول کررہا تھا اور یہ منشیات کس کے لیے بھجوائی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :