دارالحکومت کے قریب نواحی علاقہ میر جلی میں محکمہ برقیات کے میٹر ریڈر گلو بٹ بن گئے

بغیر میٹر دیکھے صارفین کو ہزاروں روپے کا بل تھمانے لگے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:04

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء ) دارالحکومت کے قریب نواحی علاقہ میر جلی میں محکمہ برقیات کے میٹر ریڈر گلو بٹ بن گئے۔بغیر میٹر دیکھے صارفین کو ہزاروں روپے کا بل تھمانے لگے۔17دنوں تک ٹرانسفارمر خڑاب رہا پورا گاؤں تاریکی میں ڈوبا رہا مگر 13دنوں کا بل ہزاروں روپے حالانکہ پورے گاؤں میں ایک بھی بل نادھندہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات سب ڈویژن گڑھی دوپٹہ کی پھرتیاں عوام عاجز آگئی۔

میر جلی کے میٹر ریڈر بشارت نامی شخص ے عوام کو زچ کر کے چھوڑ دیا۔بغیر میٹر ریڈگ بجلی کے بل بنانا اور عوام الناس کے ساتھ بتمیزی کے علاوہ چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا وطیرہ بنا رکھا ہے عوام علاقہ میر جلی محمد صدیق،رشید احمد خان،سائیں فرید اور دیگر نے کہا ہے کہ میٹر ریڈر بشارت کی چیرہ دستیاں حد سے بڑھ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

13دنوں کا بل چار سے 8ہزار تک عوام کو تھمانا کہاں کا انصاف ہے۔

حالانکہ پورے علاقے میر جلی میں کوئی گھر بھی بجلی بل کا نادھندہ نہین اور نہ ہی گاؤں میں بجلی چوری کا کوئی ایک بھی واقعہ آج تک ہوا ہو مگر بشارت میٹرریڈر عوام کو بجلی چوری کی طرف راغب کرے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔وزیر برقیات سیکرٹری برقیات اور دیگر محکمہ برقیات سب ڈویژن گڑھی دوپٹہ میر جلی میں تعینات میٹر ریڈر کا قبلہ درست کریں بصورت دیگر مشترکہ طور پر بجلی بل جمع نہیں کروائیں گے۔اور سخت احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :