19ستمبرجلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقدکئے جائینگے،پشتونخواء میپ

8اگست کوئٹہ کے سول ہسپتال کے عظیم قومی شہداء کے چہلم کی مناسبت سے صادق شہیدفٹبال گراؤنڈمیں جلسہ کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقائی یونٹوں کے ایگزیکٹو،علاقائی کمیٹیوں،جنرل باڈی اجلاسوں میں شہرکے مختلف علاقوں میں سپیکرکے ذریعے جلسہ عام میں عوام کی بھرپورشرکت کیلئے اعلانات جاری ہیں،پریس ریلیز

ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 8اگست کوئٹہ کے سول ہسپتال کے عظیم قومی شہدا کے چہلم کی مناسبت سے 19ستمبر بروز سوموار سہہ پہر 3بجے صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں ہونیوالے عظیم الشان جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقائی یونٹوں کے ایگزیکٹو ، علاقائی کمیٹیوں ، جنرل باڈیز کے اجلاس منعقد ہوئے ۔

اور اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سپیکر کے ذریعے جلسہ عام میں عوام کی بھرپور شرکت کیلئے اعلانات کےئے جارہے ہیں۔ صادق شہید فٹبال گراؤنڈ کا پارٹی رہنماؤں نے تفصیلی دورہ کیا۔ وہاں پر سٹیج کی تیاری سیکورٹی ، ٹریفک اور دیگر لوازمات کے حوالے سے جائزہ لیاگیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی جھنڈوں ، پینافلکس کی تیاریوں کا کام جاری ہے ۔

پارٹی کے رہنماؤں نے مختلف اجلاسوں میں شرکت کی اور جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پارٹی کارکنوں کو تاکید کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ عوامی سطح پر رابطہ کرے تاکہ شہد اکو خراج عقیدت بہتر انداز میں پیش کیا جاسکے ۔ وکلاء رہنماؤں ، شہدا کے خاندانوں کو جلسہ عام میں شرکت کیلئے باقاعدہ دعوت نامے دےئے جارہے ہیں۔بیان میں تمام عوام سے جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 8اگست سول ہسپتال کا دل خراش وحشت وبربریت پر مبنی ایسا خونی واقعہ ہے جس نے دہشتگردی و انتہا پسندی کے بد نماء چہروں کو عوام پر ایک بار پھر اشکارہ کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی انتہا پسندی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک دہشتگردوں کے سہولت کاروں سمیت ان کے مراکز ، کمین گاہوں کا مکمل طور پر صفایا نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے اب تک ہمارے لاکھوں عوام کو متاثر کیا ہے لاکھوں لوگ شہید وزخمی ہوئے ۔ اور ہماری پوری نسل کو تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ تمام خطے ، ملک اور پشتونخوا وطن کی اولین ضرورت ہے اور ہمیں مل کر اس ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :