بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی دکھانے والے کالجوں کے سربراہوں کو شوکاز نوٹس جاری کر نے کا اعلان

‘20 ستمبر کے بعد فہرستیں فائنل کر لی جائیں گی‘سرکاری کالجوں کے پرنسپل سے تحریری طور پر جواب لیا جائے گا‘ذرائع محکمہ تعلیم پنجاب

ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) محکمہ تعلیم کا بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی دکھانے والے کالجوں کے سربراہوں کو شوکاز نوٹس جاری کر نے کا اعلان‘20 ستمبر کے بعد فہرستیں فائنل کر لی جائیں گی‘سرکاری کالجوں کے پرنسپل سے تحریری طور پر جواب لیا جائے گا۔ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور کے سرکاری کالجوں کے ساٹھ فیصد طلبا وطالبات پنجاب یونیورسٹی کے تحت بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات دو ہزار سولہ میں فیل ہوئے ان امتحانات میں لاہور کے چالیس سے زائد کالجوں کے طلبا نے شرکت کی تھی امتحانات میں ناقص کارکردگی دکھانے والے کالجوں کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ مضمون کے اساتذہ سے بھی جواب طلبی ہوگیڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کالجوں کے ناموں کی سکروٹنی کی جائے گی۔

جس کے بعد شوکاز نوٹس جاری ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیس ستمبر کے بعد فہرستیں فائنل کر لی جائیں گی‘سرکاری کالجوں کے پرنسپل سے تحریری طور پر جواب لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :