میرے اغواء میں ملوث افراد کا تعلق پنجاب سے تھا،سہولت کاروں کے بارے میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو اگاہ کردیا ، قید کے دوران گزارے گئے لمحات پر کتاب لکھ رہا ہوں جس میں اپنے ذاتی تجربات بیان کروں گا
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ملتان میں پریس کانفرنس
اتوار 18 ستمبر 2016 21:58
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ میرے اغواء میں ملوث افراد کا تعلق پنجاب سے تھا، جبکہ مجھے اغواء کرکے فیصل آباد لے جا یا گیا۔ اغواء میں ملوث سہولت کاروں کے بارے میں وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کو ملاقات میں آگاہ کردیا تھا۔ اغوا کاروں کی قید کے دوران گزارے گئے لمحات پر کتاب لکھ رہا ہوں جس میں اپنے ذاتی تجربات بیان کروں گا۔
ملک میں سیکیورٹی صورتحا ل کافی بہتر ہو چکی ہے تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو قوم بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین سال اغواء کے دوران جو گزری اس پر کتاب لکھ رہا ہوں۔(جاری ہے)
تین سال پہلے اسی حال میں فائرنگ کا سن کر باہر نکلا اور اغواء کرلیا گیا۔
اغواء کاروں کے جو سہولت کار تھے وہ القائدہ کے تھے اور سب پاکستانی تھے۔ پوری قوم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کے حالات اب پہلے سے بہتر ہیں، تاہم ہشت گردی کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ جب تک ہم یکجا ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کریں گے تب تک اس ناسور سے چھٹکارا مشکل ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارے بزرگوں کا ورثہ ہے،میں جس ویژن کے ساتھ سیاست میں آیا تھا آج بھی اسی ویژن پر ہوں،پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی ہی کرے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے اغواء ہونے اور پھر تین سال قید کے واقعات سے مختصر طورپرسب کوآگاہ کردیا ہے تا ہم کچھ باتیں اپنی آنے والی کتاب کے لیے سنبھال کر رکھے ہیں جو اگلے سال پڑھنے کے لیے دستیاب ہو گی تب آپ لو لوگوں کو مفصل معلومات سے آگاہی حاصل ہو جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.