پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے دنیا کی توجہ اس پر مرکوز ہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ، بھارت نے کشمیر میں ریاستی دہشتگردی شروع کی ہے

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 18 ستمبر 2016 22:54

پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے دنیا کی توجہ اس پر مرکوز ہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ، بھارت نے کشمیر میں ریاستی دہشتگردی شروع کی ہے ۔

وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پر دہشت گردی کے بھارت کے عائد کئے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں ، بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے ساری دنیا کی توجہ اس پر مرکوز ہے ، بھارتی مظالم سے دنیا کے ہر کونے سے آواز اٹھ رہی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی کا اظہار کیا ہے ۔

نفیس زکریا نے کہا کہ انسانی حقوق کمشین اور او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں ہے ، بھارت نے ریاستی دہشتگردی سے ہزاروں کشمیریوں کو زخمی کیا، اب تک 100سے زائد کشمیری شہید ہوئے ہیں ، اس طرح پیلٹ گن کے استعمال سے700سے زائد کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی ۔