ماضی میں کراچی پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے ، ہم کسی کے دشمن اور دوست نہیں ہیں بلکہ ہم جمہوریت کے دوست ہیں ، کراچی میں مسافر سیاستدان سینیٹ کی ادھار کی سیٹ پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں

مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کی پریس کانفرنس

اتوار 18 ستمبر 2016 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے ، ہم کسی کے دشمن اور دوست نہیں ہیں بلکہ ہم جمہوریت کے دوست ہیں ، کراچی میں مسافر سیاستدان سینیٹ کی ادھار کی سیٹ پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پیپلز پارٹی کراچی کی تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے پریس کانفرنس کی جس میں مشیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی سالمیت عزیز ہے ، ہم کسی کے دوست اور دشمن نہیں ہیں بلکہ ہم جمہوریت کے دوست ہیں ، ماضی میں کراچی پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے اور اکثر سیٹیں پیپلز پارٹی لیتی تھی اور اس بار بھی پیپلز پارٹی نے عوام سے بیوفائی نہیں کی ہے ۔

2018میں ہماری پارٹی کراچی میں مضبوط اور مستحکم نظر آئے گی ، پیپلزپارٹی تنظیم نو کر رہی ہے اور تنظیم نو کے لئے سفارشات تیار کر لی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں مسافر سیاستدان سینیٹ کی ادھار کی سیٹ پر بھنگڑے ڈال رہا ہے ، مسافرسیاستدان کو کہا گیا کہ حیدر آباد جاوء اور میرے خلاف بولو، پیپلزپارٹی میرے خون میں شامل ہے اس بارے میں پریسی جو باتیں کرنا چاہتا ہے کر لے ۔