Live Updates

این اے 162، ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے طفیل جٹ نے کامیابی حاصل کرلی،پی ٹی آئی اپنی نشست گنوا بیٹھی

پیر 19 ستمبر 2016 23:13

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162چیچہ وطنی کے ضمنی الیکشن غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد طفیل جٹ 68943ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، پی ٹی آئی کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال54671ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرجبکہ پیپلز پارٹی کے شہزاد سعید چیمہ 14013ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طفیل جٹ کی کامیابی کی خبر سنتے ہی بعد لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور اپنی پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کا جشن منایا۔واضح رہے کہ این اے 162 کی نشست پی ٹی آئی کے رائے حسن نواز کے نا اہل ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی اس نشست پر انہوں نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اس طرح پی ٹی آئی اپنی یہ نشست گنوا بیٹھی اور مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرا دی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات