رائیونڈ مارچ پاکستان کی عوام کے بہتر مستقبل اور خوشحالی کا مارچ ثابت ہوگا ،جہانگیر خان ترین

رائیونڈ مارچ کو کامیاب کرانے میں سندھ کی عوام اپنا بھرپور کرداراداکریگی ،حلیم عادل شیخ کی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین سے ملاقات میں گفتگو

پیر 19 ستمبر 2016 23:16

اسلام آباد/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء ) پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین سے اسلام آباد میں ان کے سیکرٹریٹ میں ملاقات کیں ،اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ پاکستان کی عوام کے بہتر مستقبل اور خوشحالی کا مارچ ثابت ہوگا،اس وقت کرپشن کے خاتمے کے ساتھ چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں سندھ میں پارٹی کارکنان اپنابھرپورکردار اداکررہے ہیں،تحریک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ،یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری تمام تر توجہ اس وقت رائیونڈ مارچ کی کامیابی پر مرکوز ہیں ،جس میں ملک کے تمام صوبوں سے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہونگے ، ہماری کامیابی اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگی کہ اس ملک کے محنت کش اورتعلیم یافتہ نوجوان تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں،ہم پاکستان کی عوام کو اپنے ساتھ لے جاکر حکمرانوں کو بتادینگے کے عوام کی طاقت کسے کہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت عوام کو کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست سے نکال کر ایک ایسا معاشرہ دینا چاہتی ہے جس کی کسی بھی ترقی یافتہ ملک کو ضرورت ہوسکتی ہے ،رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ نے کہاکہ رائیونڈ مارچ کو کامیاب بنانے میں صوبہ سندھ کا کردار بھی کے پی کے اور پنجاب سے کم نہیں ہوگا،تحریک انصاف سندھ میں ڈاکٹر عارف علوی کی رہنمائی میں تحریک انصاف کا منشورصوبہ بھر میں عام کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں موجود لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں پر موجود بھوک اور افلاس غربت سمیت تعلیم کی بدحالی کا خاتمہ تحریک انصاف کو اقتدار میں لائے بغیر ممکن نہیں ہے ،چیئرمین عمران خان اس وقت عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے اور ملک سے غربت کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاکہ عنقریب سندھ میں یونین کونسل کی سطح پر تمام تر تنظیمیں مکمل کرلی جائینگی۔