بھارت پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے اور ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہا ہے۔ تہمینہ جنجوعہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 ستمبر 2016 23:23

بھارت پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے اور ریاستی دہشت ..

جنیوا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے اور ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خطاب کے دوران تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں پر کالے قوانین استعمال کیے جارہے ہیں، جن کے تحت ہندوستانی فورسز کو کشمیریوں کے قتل کا اختیار حاصل ہے، جبکہ کشمیر میں تعینات 7 لاکھ سے زائد فوجی اہلکاروں نے خونریزی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

لاپتہ افراد کے حوالے سے ایشیائی فیڈریشن کے چیئر پرسن خرم پرویز کو ہندوستان سے جانے سے روکنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ خرم پرویز کو انسانی حقوق کونسل میں خطاب سے اس لیے روکا گیا کیونکہ وہ کونسل کے ارکان کو کشمیر کے حقیقی حالات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔اس موقع پر انہوں نے نوم چومسکی سمیت 52 بین الاقوامی دانشوروں کے کھلے خط کا بھی حوالہ دیا، جس میں خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا گیا تھا کہ خرم پرویز کے خلاف ایکشن، کشمیر میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے جبر کی نشانی ہے۔

متعلقہ عنوان :