سعودی ائیر لائن کا طیارہ فلپائن میں‌ موجود، پائلٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

طیارہ مقامی وقت کے مطابق 3 بجے لینڈ ہوا، رن وے پر مکمل الگ تھلگ موجود۔ مقامی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 ستمبر 2016 13:46

سعودی ائیر لائن کا طیارہ فلپائن میں‌ موجود، پائلٹ نے خطرے کی گھنٹی ..

فلپائن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 ستمبر 2016ء) : سعودی ائیر لائن کا طیارہ تن تنہا منیلا ائیر پورٹ فلپائن میں موجود ہے جبکہ طیارے کے پائلٹ نے مسافروں کو خطرے کی تنبیہہ کر دی ہے۔ پائلٹ نے بتایا کہ اس طیارے کو خطرہ لاحق ہے۔ طیارے کو خطرے کے پیش نظر منیلا ائیر پورٹ پر لینڈ کیا گیا تھا۔ فلپائن کے مقامی ریڈیو کی ایک رپورٹ کے مطابق منیلا کے پولیس چیف ائیر پورٹ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، پرواز SVA 872 منیلا ائیر پورٹ پر مقامی وقت کے مطابق 3 بجے لینڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

جبکہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے طیارے کے ہائی جیک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ جبکہ کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ پائلٹ نے ممکنہ طور پر غلطی سے الرٹ بٹن دبا دیا تھا۔ میڈیا کے مطابق اس طیارے کو منیلا ائیر پورٹ کے رن وے 6 پر بالکل الگ تھلگ کھڑا کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید معلومات موصول ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :