بھارت کے آرمی یونٹ پٹھانکوٹ کے قریب سے مشکوک بیگ برآمد ۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 ستمبر 2016 14:34

بھارت کے آرمی یونٹ پٹھانکوٹ کے قریب سے مشکوک بیگ برآمد ۔ بھارتی میڈیا

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 ستمبر 2016ء) : بھارت کے آرمی یونٹ پٹھانکوٹ کے قریب سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشکوک بیگ کی برآمدگی کے فوری بعد ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بیگ کی برآمدگی کے بعد علاقہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اس بیگ کی تلاشی لے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بیگ کی موجودگی سے متعلق مقامی افراد نے اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیگ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ بیگ کسی آرمی کے افسر کی ذاتی ملکیت معلوم ہوتا ہے۔