عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول سستا کرنے کی تجویز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 ستمبر 2016 14:43

عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2016ء) عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ تجویز کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 80 پیسے ، لائٹ ڈیزل 2 روپے 10 پیسے ، مٹی کا تیل 2 روپے 50 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :