مسئلہ کشمیر کا حل جنگ کے ذریعہ ممکن نہیں، کشمیر کے معاملے میں ہم نے جنگ کر کے بھی دیکھ لی ہے، اگر کشمیر کا معاملہ حل کرنا ہے تو ہمیں اپنے سفارتی چینل کو فعال کرنا ہو گا، اقوام عالم کو سفارت کاری کے ذریعہ اپنا ہم نوا بنانا ہو گا۔وزیراعظم کی تقریر آئی واش کے سوا کچھ بھی نہیں۔خورشیدشاہ
میاں محمد ندیم منگل 20 ستمبر 2016 15:20
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنگ کے ذریعہ ممکن نہیں، کشمیر کے معاملے میں ہم نے جنگ کر کے بھی دیکھ لی ہے، اگر کشمیر کا معاملہ حل کرنا ہے تو ہمیں اپنے سفارتی چینل کو فعال کرنا ہو گا، اقوام عالم کو سفارت کاری کے ذریعہ اپنا ہم نوا بنانا ہو گا۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے یہ بات پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آبادمیں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔(جاری ہے)
خورشید شاہ نے کہا کہ سلامتی کونسل میں ایک تقریر کے ذریعہ معاملہ حل نہیں ہو گا، اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر آئی واش کے سوا کچھ بھی نہیں۔یہ ساری باتیں وزیر اعظم بھی سمجھتے ہیں، دفتر خارجہ میں کشمیر کے حوالے سے مستقل ونگ بنانا چاہئے،خورشید شاہ کا کہناتھا کہ حکومت کسی کی بھی ہو ریاستی پالیسی ایک ہونی چاہئے، ہر حکومت ریاستی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ رائے ونڈ احتجاج کے معاملہ پر نواز حکومت کو محتاط رویہ اپنانا ہوگا، اگر صورتحال خراب ہوئی تو جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی، احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔عمران خان کو بھی چاہیے کہ اپنے احتجاج کو پر امن رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.