سندھ اسمبلی :پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے متحدہ قائد کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے قراردادجمع کرادی
ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے ،قراردادوں میں مطالبہ
منگل 20 ستمبر 2016 18:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیوایم قائد کے خلاف سندھ اسمبلی میں 2 الگ الگ قراردادیں جمع کرادی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی خیرالنسا مغل کی جانب سے ایم کیو ایم قائد کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی۔
قرارداد میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ بانی ایم کیوایم نے 22 اگست کو نا صرف پاکستان کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کیے تھے بلکہ پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تھی۔(جاری ہے)
قرارداد میں ایم کیو ایم قائد کے خلاف حکومت سے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ نہ صرف ایم کیوایم قائد بلکہ ان کے حامیوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ درج کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کی جانب سے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف قراداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ قراداد میں یہ ہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم قائد کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔اس کے علاوہ فنکشنل لیگ کی جانب سے نند کمارگوکلانی اورنصرت سحرعباسی بھی ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف قرارداد جمع کرائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.