رائیونڈ مارچ پر مسلم لیگ(ن) کے کارکن اشتعال میں نہ آئیں،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف
عمران خان کی خواہش اقتدار بذریعہ انتشار کبھی پوری نہیں ہو گی‘ ترقی دشمن طرز سیاست کی وجہ سے ان کے اپنے پرائے ہو چکے ہیں،ڈنڈا بردار فورس جیسے اقدامات قطعاً برداشت نہیں کئے جائیں گے‘ کارکن کسی احتجاجی مظاہرے پر ردعمل کا اظہار نہ کریں،مظاہرے کے روزپارٹی دفاتر بند رکھے جائیں‘ ترقی دشمن طرزسیاست کی وجہ سے عوام عمران خان سے بیزار ہو چکے ہیں‘ اسی لئے چیچہ وطنی میں جیتی ہوئی سیٹ ہار گئے،اقتدار سیاستدان کی منزل نہیں عوامی خدمت کا ذریعہ ہوتا ہے‘ عمران خان کے بے راہرو قافلے کی سمت ہی غلط ہے؟کشمیریوں کو پاکستان کی بھرپور توجہ کی ضرورت ہے‘ ہم داخلی انتشار کے متحمل نہیں ہو سکتے‘ ہر محب وطن پاکستانی بھائی چارے کی فضا قائم رکھے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا بیان
منگل 20 ستمبر 2016 23:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر گز اشتعال میں نہ آئیں اور کسی احتجاجی مظاہرے کے خلاف ردعمل کا کوئی اقدام کرنے کی کوشش نہ کریں- ڈنڈا بردار فورس جیسے اقدامات قطعاً برداشت نہیں کئے جائیں گے۔عمران خان کے ترقی دشمن طرز سیاست کی وجہ سے ان کے اپنے پرائے ہو چکے ہیں جس کا اندازہ چیچہ وطنی کے ضمنی انتخابات کے حالیہ نتائج سے لگایا جا سکتا ہے۔
عمران خان کی خواہش اقتدار بذریعہ انتشار کبھی پوری نہیں ہو گی۔ لیکن مسلم لیگ(ن) برداشت اور تحمل کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور قانون کے دائرے میں رہ کر اختلاف رائے کے اظہار کے حق کی حفاظت کو اپنا فرض گردانتی ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کسی عہدیدار یا کارکن کو کسی بھی شہر یا علاقے میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی- جو ایسا کرے گا، اس کے خلاف متعلقہ قوانین لازماً حرکت میں آئیں گے -محمد شہبازشریف نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب کہ پنجاب کے عوام مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکردگی پر مسلسل اعتماد کا اظہار کررہے ہیں- جہلم اور وہاڑی کے بعد اب چیچہ وطنی کے ووٹروں نے بھی ضمنی انتخاب میں ہمارے مخالفین کو شکست فاش سے دوچار کردیاہے-تحریک انصاف کا وہ انتخابی حلقہ جو اس کا مضبوط قلعہ سمجھا جا تا تھا، اس میں شگاف پڑ گیاہے اور اس کے رائے دہندگان نے بھی نفرت اور محاذ آرائی کی سیاست کو دفن کر کے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کے حق میں وزن ڈال دیاہے، ہمارے کارکنوں کو ثابت قدمی کے ساتھ اپنے طرز سیاست سے وابستہ رہنا اور محبت اور اخوت کا درس عام کرنا ہے-عمران خان کی ترقی دشمن سیاست کی وجہ سے عوام ان سے متنفر اور بیزار ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.