وکی لیکس نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 20 ستمبر 2016 23:33

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت اورانسانیت سوز مظالم کاسلسلہ نیا نہیں، یہ مظالم برسہابرس سےجاری ہیں، کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق عالمی فلاحی ادارے ریڈکراس نے 2005ء میں امریکی سفیروں کوخفیہ بریفنگ دی تھی جس کا انکشاف وکی لیکس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار گارڈین کےمطابق وکی لیکس نے بھارتی بربریت کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت منظم طریقے سے تشدد کررہا ہے، سیکڑوں زیرحراست کشمیریوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

وکی لیکس کے مطابق 2005ء میں امریکی سفارت کار کو آئی سی آر سی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں زیرحراست شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دیے جاتےہیں۔ وکی لیکس کے مطابق امریکا کے پاس بھارتی فوج اور پولیس کے شہریوں پرتشدد کے شواہد ہیں۔