وزیر اعظم نوازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 ستمبر 2016 11:28

وزیر اعظم نوازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں ..

نیو یارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر۔2016ء) وزیر اعظم نوازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اقوام عالم کے سامنے رکھیں گے۔ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور کشمیریوں کے لہو سے کھیلنے کے بھارتی عزائم کو بھی بے نقاب کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اپنی تقریر میں مطالبہ کریں گے کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کیخلاف ننگی جارحیت سے روکے۔

وزیراعظم اپنی تقریر میں عالمی برادری کو یہ بھی باور کرائیں گے اگر بھارت کو جارحیت سے نہ روکا گیا تو نہ صرف یہ خطے بلکہ عالمی امن کیلے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔وزیر اعظم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور آپریشن ضرب کی کامیابیوں کا بھی ذکر کریں گے۔ وزیر اعظم دنیا میں مہاجرین کے مسلئے اور معاشی نا ہمواری کو بھی اپنی تقریر کا حصہ بنائیں گے اور مہاجرین کی باعزت واپسی کے اقدامات پر زور دیں گے۔