کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 7 ملزمان گرفتار جبکہ 38 کو حراست میں لے لیا- سیہون شریف میں پولیس نے بابا لاڈلہ گروپ کے ڈیتھ اسکواڈ کے انچارج قاری قاسم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 ستمبر 2016 11:59

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 7 ملزمان گرفتار جبکہ ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 7 ملزمان گرفتار جبکہ 38 کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ سیہون شریف میں پولیس نے بابا لاڈلہ گروپ کے ڈیتھ اسکواڈ کے انچارج قاری قاسم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔لیاری پولیس نے سیہون شریف میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے ڈیتھ اسکواڈ کےانچارج قاری قاسم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم حساس ادارے سمیت رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل اور بھتاخوری میں ملوث ہے۔ ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت تفتیش کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر گل محمد لین پھول پتی لین میں کھدائی کے بعدبھاری تعداد میں اسلحہ دستی بم اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے بلدیہ میں سعید آباد کے علاقے میں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

مشتبہ ملزمان سے تقفتیش جاری ہے۔ جمشید کوارٹر پولیس نے بلوچ پاڑہ میں سرچ آپریشن کیا جس میں جمشید کوارٹر سمیت دیگر تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا۔آپریشن کی سربراہی کرنے والے ایس پی طاہر نورانی کے مطابق آپریشن سی ٹی ڈی کے شہید اہلکار کے گرفتار قاتلوں کی نشاندہی پر کیا گیا۔دوسری جانب ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دہرے قتل کے مقدمے اور 60 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ جبکہ ماڑی پور پولیس نے کاروائی کرکے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :