امریکی قانون سازوں نے پاکستان کو بطور دہشتگرد ریاست نامزد کرنے کا بل پیش کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 ستمبر 2016 12:37

امریکی قانون سازوں نے پاکستان کو بطور دہشتگرد ریاست نامزد کرنے کا بل ..

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر 2016ء) : امریکہ کے قانون سازوں نے پاکستان کو ایک دہشتگرد ریاست نامزد کرنے کا بل پیش کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دو قانون سازوں نے پاکستان کو دہشتگردوں کی سہولت کار ریاست نامزد کرنے کا بل منتقل کر دیا ہے۔ یہ اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دو اہم اتحادیوں کے مابین تعلقات میں بڑھتی ہوئی پیچیدگی کی گواہی ہے۔

یہ بل HR6069یا پاکستان کو دہشتگردوں کی سہولت کار ریاست نامزد کرنے کا بل پاس ہونے کے چار ماہ کے اندر امریکی انتظامیہ کو اس معاملے پر ایک رسمی کال کرنے کا حکم بھی دیتا ہے۔ اس ضمن میں صدر کو سیکرٹری جنرل کی جانب سے 90 دن کے اندر ایک رپورٹ پیش کرنا ہو گی جس میں یہ بتایا جائے گا کہ پاکستان بین القوامی دہشتگردی کو سپورٹ کرتا ہے یا نہیں اور یہ کہ پاکستان کو کیوں دہشتگردوں کا سہولت کار قرار نہیں دیا جانا چاہئیے۔

(جاری ہے)

یہ بل ٹیکساس سے معروف بھارتی لابی کے رکن کانگریس ٹیڈ پو اور کیلیفورنیا سے کانگریس ڈانا روہبارچر کی جانب سے منتقل کیا گیا ہے۔ ٹیڈ پو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ایک قابل اعتماد اتحادی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں کئی سالوں تک امریکہ کے دشمنوں کی مجرمانہ مدد بھی کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حقانی نیٹ ورک کے ساتھ تعلقات رکھنے والے اسامہ بن لادن کو پناہ دینا اس بات کا تعین کرتا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی اس جنگ میں کس کی سائیڈ پر ہے ، اور یہ سائیڈ امریکہ کی تو ہرگز نہیں ہے۔

ٹیڈ پو نے مزید کہا کہ یہی وقت ہے کہ پاکستان کو اس کے کیے کی سزا دے کر اسے دہشتگردوں کی سہولت کار ریاست قرار دیا جائے، جو کہ سچ بھی ہے۔ایک مزید بیان میں ٹیڈ پو نے مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اڑی سیکٹر حملہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں اور جہادیوں کو مدد اور پناہ فراہم کرنے کی نئی پالیسیوں کا تازہ ترین نتیجہ ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کا غیر ذمہ دارانی رویہ اس کے ہمسایہ ممالک کے لیے شدید خطرے کا باعث ہے۔ اور بد قسمتی سے بھارت اس کی قیمت متعدد مرتبہ ادا کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حملے اور پاکستان کی ایسے حملے کرنے والے مجرموں کی پشت پناہی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ دو دہائیوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کو ایک دہشتگرد ریاست نامزد کرنے کے لیے رسمی بات چیت کی جارہی ہے۔ اس سے قبل ممبئی حملوں کے بعد ایسا کہا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :