اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی ٹی ایکسپرٹ کے مبینہ اغواہ کے حوالے سے دائر درخواست پر سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 21 ستمبر 2016 14:07

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود کے مبینہ اغوا کے حوالے سے دائر درخواست پر سیکریٹری داخلہ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینج نے مذکورہ درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے حیدر امتیاز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ سمیت دیگر ادارے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا چکے ہے، جواب کے مطابق ان کو ساجد محمود کا کوئی علم نہیں ہے ۔

سماعت کے موقع پر فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر اداروں کو مغوی کے بارے معلوم نہیں تو پاکستانی شہریوں کے تحفظ کا ذمہ دار کون ہے،عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :