کلاس نہم کے طالب علم کو اغواہ ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 21 ستمبر 2016 16:37

کسووال چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر - 2016ء) کلاس نہم کے طالب علم کو اغواہ ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ،پولیس بازیاب کروانے میں ناکام ،اہل علاقہ کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بنگلہ اوکانوالہ کا رہائشی نہم جماعت کا 14سالہ طالبعلم یاسر ظفر جو 15اگست 2016کو دوپہرڈھائی بجے بنگلہ اوکانوالہ میں ہی واقع اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے گیا اور واپس نہیں آیا ،پولیس تھانہ شاہکوٹ نے مقدمہ درج کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا اور بالاآخر ورثا کے احتجاج کے بعد 24اگست کو ایف آئی آر درج کر لی ،لیکن اسے سرد خانے کی نظر کر دیااور مغوی طالبعلم کو تلاش کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی،گذشتہ روز لواحقین ساتھی طلباء و اہل علاقہ نے پولیس کی بے حسی کے خلاف کسووال بورے والا روڈ بند کر کے شدید احتجاج کیا اور بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا،اس موقع پر بچے کے ورثا ء وقاص ظفر ،نصراللہ ،محمد شکیل، ظفر اقبال ،سیف اللہ و دیگر نے کہا کہ اگر کسی بڑے آدمی کا بچہ ہوتا تو اب تک کب کا بازیاب ہو چکا ہوتا ،احتجاجی مظاہرین نے بچہ بازیاب ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ، جبکہ ایس ایچ او پولیس تھانہ شاہکوٹ رانا آصف سرور نے رابطہ کرنے پر کہا کہ مذکورہ بالا واقعہ بوگس ہے ،بچہ خود ہی گھر سے کہیں ناراض ہو کر چلا گیا ہے ،بچے کے ورثا ء و اہل علاقہ نے ڈی پی او ساہیوال،آر پی او ساہیوال اوروزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :