پانامالیکس کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا مالیاتی اسکینڈل،

امریکی ریاست میامی کے قریب واقع جزیرے بہاماس میں سیکڑوں آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی بدھ 21 ستمبر 2016 23:19

پانامالیکس کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا مالیاتی اسکینڈل،

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) پاناما لیکس کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آ گیا ہے. تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے بعد ایک اور بڑے مالیاتی اسکینڈل نے تہلکہ مچا دیا ہے. پانامہ لیکس منظر عام پر لانے والی آئی سی آئی جے نے ایک مرتبہ پھر سے ایک نیا مالیاتی اسکینڈل منظر عام پر لایا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی ریاست میامی کے قریب واقع جزیرے بہاماس میں سیکڑوں آف شور کمپنیاں موجود ہیں۔

بہاماس کی آف شور کمپنیوں کے مالکان اور ڈائریکٹروں میں 150 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ بہاماس کی پونے 2 لاکھ آف شور کمپنیوں میں سے 69 کمپنیاں پاکستانیوں کی ہیں۔ مشرف دور کے وفاقی وزیر نصیرخان کے بیٹےجبران خان بہاماس میں آف شورکمپنی کے مالک ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کی والدہ ثمینہ درانی بھی ایک آف شورکمپنی کی مالک ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر خورشید بہاماس میں رجسٹرڈبینک کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی سامنے آئے ہیں۔ کاروباری خاندان خانانی اینڈ کالیا کے الطاف خانانی کے بیٹےعبید خانانی کی بھی بہاماس میں آف شور کمپنی سامنے آئی ہے۔ جبکہ سابق افغان صدر حامد کرزئی کا نام بھی اس اسکینڈل میں سامنے آیا ہے۔