وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر میں برہان وانی کو نوجوان لیڈر کیوں کہا؟ بھارتی میڈیا چلا اٹھا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 ستمبر 2016 23:29

وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر میں برہان ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) بھارتی میڈیا وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے بعد چلا اٹھا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی دلیرانہ تقریر کے بعد بھارتی میڈیا حسب عادت چلا اٹھا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے اپنی تقریر کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کشمیری برہان وانی کا ذکر کرنے پر بھارتی میِڈیا آگ بگولہ ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا وزیراعظم کی جانب سے برہان وانی کو نوجوان لیڈر کہنے پر خوب واویلا کر رہا ہے۔