اڑی سیکٹر حملہ ، بھارتی میڈیا کی مضحکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 14:06

اڑی سیکٹر حملہ ، بھارتی میڈیا کی مضحکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء) : اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد ہی سے بھارتی حکام سمیت بھارتی میڈیا بھی اس حملے کا تمام تر الزام پاکستان پر عائد کرنے میں لگا ہو اہے۔ تاہم اس حوالے سے بھارتی میڈیا چینل کی ایک مضحکہ خیز رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے جو بھارت کی چھوٹی سوچ اور پاکستان مخالف سازشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں حملہ آوروں سے برآمد ہونے والے کمبل اور اشیائے خوردونوش کو دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملہ آوروں سے انرجی ڈرنک کے پیکٹس اور بریڈ بھی برآمد ہوئی جو کہ پاکستان کے شہر کراچی میں بنی ہوئی ہے۔ بھارتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ برآمد ہوئے کمبل پر ایس ٹی ڈی کوڈ 055 ہے جو کہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل کی اس مضحکہ خیز رپورٹ کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل کی اس رپورٹ کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :