آرمی چیف نے7خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

ان تمام دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزاسنائی تھی،دہشتگردمعصوم شہریوں،پولیس اہلکاروں اورمسلح افواج کےاہلکاروں کےقتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2016 18:18

آرمی چیف نے7خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 7خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے،دہشتگرد سکیورٹی فورسزاور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سنگین جرائم میں ملوث7خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ان تمام دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزاسنائی تھی۔

ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کےقبضےسےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔دہشتگردمعصوم شہریوں،پولیس اہلکاروں اورمسلح افواج کےاہلکاروں کےقتل میں ملوث تھے۔ سزائےموت پانےوالوں میں قاسم طوری،عابدعلی اوردانش شامل ہیں۔یہ تینوں دہشتگردقانون نافذکرنیوالےاداروں پرحملوں میں ملوث تھے۔ سید جہانگیرحیدراورذیشان فرقہ وارانہ قتل میں ملوث تھے۔دونوں دہشتگرد قانون نافذ کرنیوالےاداروں کےاہلکاروں پرحملے میں ملوث تھے۔ ان دونوں دہشتگردوں نےعدالت کےروبرواپنےجرائم کااعتراف بھی کیا ہے۔دہشتگرد رحمان الدین اور متعبرخان سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔